سرگودھا گیریژن کینٹ میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام دو روزہ فری میڈیکل کیمپ

اتوار 13 جولائی 2025 19:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) پاک فوج کی جانب سے عوامی فلاح کے جذبہ کے تحت سرگودھا گیریژن کینٹ کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو منعقدہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے شوگر، بلڈ پریشر، جلدی امراض، گائنی، آنکھ، کان، گلہ اور دیگر عام و خاص بیماریوں کے مریضوں کا معائنہ کیا۔

شہریوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیپٹن ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ پاک فوج عوامی کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے اور یہ فری میڈیکل کیمپ عوام سے محبت کا مظہر ہے جہاں شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات پاک افواج کی جانب سے مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام اور پاک فوج کے درمیان محبت اور اعتماد کا بہترین مظہر ہے۔

علاج کروانے والے شہریوں نے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور عملے کے رفتار اور بہترین سلوک کی تعریف کی۔کیمپ میں شرکت کرنے والے شہریوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات غریب عوام کے لیے انتہائی مفید ہیں اور پاک فوج کا یہ عوام دوست کردار قابل ستائش ہے۔