پہلے آل تحصیل شہید سکندر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میںنورانی اسپورٹس نے چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجالیا

اتوار 13 جولائی 2025 20:45

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)دریجی پہلا آل تحصیل شہید سکندر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ امید آباد دریجی میں شاندار اور یادگار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ فائنل مقابلہ نورانی اسپورٹس کنڈھ جھنگ اور بہلول فائٹرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں نورانی اسپورٹس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجایا۔

فائنل میچ کا ٹاس بہلول فائٹرز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اوورز میں 143 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ بہلول فائٹرز کی جانب سے محمد نواز نے صرف 10 گیندوں پر 26 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ نورانی اسپورٹس کی جانب سے باؤلنگ میں ثناء اللہ چھا گئے جنہوں نے 3 اوورز میں 24 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

143 رنز کے تعاقب میں نورانی اسپورٹس کنڈھ جھنگ کی ٹیم نے انتہائی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف چند اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

میچ کے ہیرو ثناء اللہ رہے جنہوں نے 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔میچ کے اختتام پر ایک پروقار اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہید سکندر علی کے ایصال ثواب کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی سردار محمد سلیم بھوتانی کے صاحبزادے جناب سردار زادہ شہباز بھوتانی تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں خلیفہ برادری کے سرکردہ افراد خلیفہ پرویز، خلیفہ محمد رحیم، خلیفہ پیار علی، صدر DCC محمد شریف چھٹہ، عبدالرزاق بلوچ، ابوبکر چھٹہ، غلام رسول چھٹہ،ماسٹر سلیم اللہ رونجھو،ٹکری غلام رسول، منٹھار بہلول اور دیوان فیملی شامل تھے۔میزبانی کے فرائض ڈاکٹر حبیب اللہ باریجہ، ماسٹر اللہ رکھیہ چھٹہ، سیٹھ محمد اسماعیل چھٹہ اور محمد امین چھٹہ نے انجام دیے۔

میچ آفیشلز میں امپائرز غلام رسول شیخ اور اسد اللہ چھٹہ (ایچ آر ایس زیڈ سکسر دریجی نے دی) اسکوررز معشوق علی اور شاہد حسین، جبکہ کمنٹری کے فرائض محمد حنیف، داد رحیم اور بچل محبتی نے ادا کیے۔آخر میں ٹورنامنٹ کمیٹی اور اہلیان امید آباد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی شرکت سے اس تقریب کو کامیاب اور یادگار بنایا۔

متعلقہ عنوان :