۱پولیس کی راہزن گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔کامیاب کارائی میں تین رکنی گروہ کا سرغنہ،کارندوں سمیت گرفتار

اتوار 13 جولائی 2025 21:15

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)نوشہرہ اکبرپورہ پولیس کی راہزن گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔کامیاب کارائی میں تین رکنی گروہ کا سرغنہ،کارندوں سمیت گرفتار،چھینی گئی رقم،موبائل فون برآمد،مذید تفتیش جاری۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ دونوںسمی اعظم خان ولد محمد حسین ساکن باجوڑ آباد اکںرپورہ پولیس کو یوں رپورٹ درج کرواتا ہے کہ گاؤں ناٹال کے راستے میں 03جوان العمر لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے نقد رقم،موبائل فون چھین کر فرار ہوئے،مدعی نے برخلاف ملزمان عالمزیب ولد قیوم،سدیس ولد محمد شیر،عرفان ولد اسد ساکنان اکںرپورہ دعویداری کی،مقدمہ درج کیاگیا۔

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے عدنان اعظم SDPOپبی سرکل کی سربراہی میں آیاز خان SHO تھانہ اکبرپورہ،شفاعت خان ASI/IOکو ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے انتھک محنت سے راہزن گروہ کے سرغنہ عالمزیب تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،نشامدھی پر چھینی گئی رقم،موبائل فون برآمد کیا گیا۔شریک جرم ساتھیوں کو بھی گرفتار کیاگیا،تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :