]اقدام قتل کے ملزم اور ہوائی فائرنگ و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم سمیت 3 اسلحہ ناجائز کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

اتوار 13 جولائی 2025 21:35

پ*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)اقدام قتل کے ملزم اور ہوائی فائرنگ و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم سمیت 3 اسلحہ ناجائز کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،تفتیش شروع ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال میں اقدام قتل اور دیگر ضرر کی دفعات میں برریمانڈ جسمانی بند حوالات ملزم بلال ارشد ولد محمد ارشد سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی سے دوران تفتیش اسسٹنٹ سب انسپکٹر کامران علی نے دوران وقوعہ استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 3 روند برآمد کر لئے دوسری جانب تھانہ جنڈ میں درج مقدمہ جس میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والی دفعات شامل ہیں میں زیر حراست ملزم محمد اکرم ولد محمد سلیمان سکنہ چورا شریف جنڈ، ضلع اٹک سے دوران تفتیش سب انسپکٹر سید حبدار حسین شاہ تھانہ جنڈ نے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا اسی طرح تھانہ اٹک خورد انٹری ایگزٹ پوائنٹ پر دوران چیکنگ عبداللہ ولد محمد اعظم سکنہ نوشہرہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے ہر سہہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :