میئر خضدار اور ڈپٹی میئر خضدارکااحسن اقدام ،علامہ محمد عمر دین پوری لائیبریری خضدار کو کتابوں کا تحفہ

اتوار 13 جولائی 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری کے احسن اقدام کے تحت علامہ محمد عمر دین پوری لائیبریری خضدار کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی میئر خضدار جمیل قادر زہری نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے ذریعے اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں ،روز اول سے ہماری کوشش ہیکہ خضدار میں تعلیم کو عام کرکے زیور تعلیم سے آراستہ اور جدید خطوط پر استوار کریں ،دور جدید میں تعلیم ہی کی بدولت مختلف ممالک اور قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہورہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ طلبا ہمارے مستقبل کے معمار ہے ہم ہر محاذ پر ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ان کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :