ترکیہ ، 26 منزلہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے تین افراد جاں بحق

پیر 14 جولائی 2025 09:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

العربیہ نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آگ رات 10:00 بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔ امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے۔ نیم طبی عملے نے جائے وقوعہ پر 26 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 20 دیگر کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :