قصور ،دو خطرناک ڈاکو سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

پیر 14 جولائی 2025 11:13

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) نظام پورہ بائی پاس قصور کے قریب کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی قصور ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کامران عرف کامی اور پرویز پپو کے نام سے ہوئی ۔ہلاک ڈاکوؤں ریکارڈ یافتہ و متعدد اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ سی سی ڈی قصور دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دی گئی ۔\378

متعلقہ عنوان :