ڈپٹی کمشنر لاہور کا بھٹو کالونی کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا

پیر 14 جولائی 2025 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے یونین کونسل 10 و بھٹو کالونی کا دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی سیدہ سنبل جاوید، واسا حکام اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راوی اور واسا کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ بھٹو کالونی کی 20 میں سے 17 گلیوں میں سیوریج کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کام تیزی سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم سے متعلق ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران تمام تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔انہوں نے نیسپاک کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور تمام اقدامات میں پائیداری کا عنصر شامل رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :