فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2 لڑکیوں کو بے آبرو ، 5 خواتین اور4 نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:27

فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2 لڑکیوں کو بے آبرو ، 5 خواتین ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوںکو بے آبرو ، 5خواتین اور4نوجوانوںکو اغوا کر لیا گیا۔ پو لیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ2ج ب کی ساجدہ بی بی کی بیٹی(الف) ،روڈالہ روڈ کے علاقہ4376گ ب میں اوباش ملزم ضمن عباس نے (م) کو بے آبرو کر دیا،غلام محمد آباد کے علاقہ سرفراز کالونی کے سرور کی بیٹی(ث) کو نامعلوم، ماڈل بازار کے علاقہ9ج ب کے اشفاق کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، ساندل بار کے علاقہ 29ج ب کے اشفاق کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ 102کے شہباز کی اہلیہ(ع) ،صدر کے علاقہ گلشن علی ٹائون کے ذیشان کی والدہ (ش)، مرید والا کے عرفان کی بیٹی(ش) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا‘ ساہیانوالہ کے علاقہ 127گ ب کے فخر عباس کے بھائی جنید کو ملزمان الیاس وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے شاہد کا بیٹا عبداللہ، بلوچنی کے علاقہ 17ر۔

ب کے محسن شہزاد کا بھائی توصیف اور تاندلیانوالہ کے علاقہ 407 گ ب کے مراد علی کا بھانجا سلمان گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا ۔

متعلقہ عنوان :