فلسطین کی سرزمین انبیاء کرام کی سرزمین ہے، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:18

فلسطین کی سرزمین انبیاء کرام کی سرزمین ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فلسطین کی سرزمین انبیاء کرام کی سرزمین ہے، یہ صرف ایک جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ فلسطین امن چاہتا ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سرزمین انبیاء کرام کی سرزمین ہے، یہ صرف ایک جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا فلسطین وہ سرزمین ہے جہاں انبیاء کرام نے قدم رکھا، جہاں آسمانی صحیفے نازل ہوئے، اور جو صدیوں سے مقدس مانی جاتی ہے۔ آج وہاں اسرائیلی مظالم انسانیت کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا، کسی جگہ کو نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

یہ مظالم محض فلسطینیوں پر نہیں، بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہیں۔ اسرائیل نے پوری دنیا کو اخلاقی چیلنج دے دیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ انسانیت کے ساتھ کھڑی ہے یا اسرائیلی مظالم کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت، انصاف اور آزادی** جیسے بنیادی حقوق فلسطینی عوام کو ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے فوری طور پر جنگ بندی کروائیں اور انسانی امداد کی راہ ہموار کریں۔ یہ مسلمانوں کا نہیں، انسانیت کا مسئلہ ہے۔؂ انہوں نے عالمی دنیا کو یاد دلایا کہ الفاظ کے بجائے اقدامات سے ہی دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔