سانگلہ ہل، سبزی منڈی میں سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے

بغیر ریٹ لسٹ کے پھڑی دار من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں،ذمہ داران خاموش

پیر 14 جولائی 2025 16:43

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)مقامی سبزی منڈی میں سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے،سبزی منڈی میں بغیر ریٹ لسٹ کے پھڑی دار من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں، کریلا 280 روپے کلو،ول توری220روپے سے زائد،بھنڈی توری 240روپے سے زائد فی کلو،بیگن 260روپے کلو،گوبھی200روپے فی کلو،پیاز 50روپے سے زائد ریٹ پر جبکہ آلو بھی 120روپے سے تجاوز کر گیا، سبزی منڈی میں پھڑی داران نے نہ ریٹ لسٹ آویزاں کی ہے نہ کسی کو ریٹ لسٹ پر سبزی وغیرہ فروخت کر رہے ہیں،گلی محلوں میں رکشوں پرسبزی فروش ڈبل قیمت وصول کرتے ہیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے سبزی منڈی میں لوٹ مار مافیا مہنگے داموں سبزیاں وغیرہ فروخت کرانے والوں کو انکا حصہ انکے دفاتر میں پہنچا رہے ہیں، اس مافیا کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھ کر درجہ چہارم کے ملازمین کے ذریعے اپنی سب اچھا کی رپورٹس ترتیب دے دیتے ہیں،کبھی کبھار سبزی منڈی منڈی میں کوئی فرضی کارروائی کی جاتی ہے۔