لاہورہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی

بدھ 10 ستمبر 2025 17:29

لاہورہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت 16 ستمبر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی اقدام کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت اور کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے حلقہ این اے 175 مظفرگڑھ کے انتخابی شیڈول کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع اور سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا۔

تین رکنی بنچ میں جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم شامل ہیں۔اس سے قبل سنگل بنچ نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔درخواست گزار جمشید دستی نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔