کھاریاں ،صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ،مختلف جرائم میں ملوث 13 ملزمان گرفتار

پیر 14 جولائی 2025 16:43

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ،مختلف جرائم میں ملوث 13 ملزمان گرفتار ،گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز 07 عدد پسٹلز , 730 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی صدر سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ اوتھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر محمد اکرام نیاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزمان میں 1. ثاقب 2. عدیل3۔ قمر عباس 4. سرتاج خاں 5. وقار علی شامل ہیں ۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 عدد پسٹل 30 بور،01 عدد پسٹل 9MM اور 25 لیٹر شراب برآمد کرلی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں انسپکٹر مبارک علی شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 1۔

ثقلین 2. فیضان 3.احتشام شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 05 لیٹر شراب ،210 گرام چرس , اور 01عدد پسٹل 9MM برآمد کرلیا ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ SI عابد رسول نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 1. سلیمان 2. کرم عباس شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیے ایس ایچ اوتھانہ دولت نگر انسپکٹر عباس علی شاہ نیاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 01 عدد پسٹل 30 بور اور 520 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ اوتھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii سب انسپکٹر ظفر اقبال نیاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمران کو گرفتار کرکے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :