Live Updates

کراچی میں صبح سویرے مختلف علاقوں میں رم جھم، موسم خوشگوار

پیر 14 جولائی 2025 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)شہر کے مختلف علاقوں میں پیرکی صبح سویرے ہونے والی رم جھم بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شام سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہاکہ کراچی کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں جزوی بحال اور وقفے وقفے سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،آج(منگل) سے کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ 15 سی17جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :