بھکر، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، چار منشیات فروش اور دو اشتہاری ملزمان گرفتار 53 لیٹر شراب بھی برآمد کی

پیر 14 جولائی 2025 17:15

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) بھکر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک کیا جس دوران چار منشیات فروش اور دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے53 لیٹر شراب برامد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرامہاجر اکرام اللہ خان ،مہر شبیر احمد سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوۓ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں 04 شراب فروش طاہر ولد ایوب ،امتیاز ولد نور مسیح ، فیض امیر ولد نصیب اور ریحان عرف فیصل ولد ھاشم کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 53 لیٹر شراب برامد 04 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ ایک اور کاروائی میں 02 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے، اشتہاری ملزمان میں شفاءاللہ عرف شبہ اور ریحان عرف فیصل گرفتار کر لئے گئے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بھکر پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں جاری رکھے ہوئے ہے۔\378

متعلقہ عنوان :