نوشہرہ ورکاں ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز راشن کارڈ کا آغاز 20 فیصد ماہانہ تین ہزار سبسڈی ملے گی

پیر 14 جولائی 2025 18:29

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مریم نواز راشن کارڈ کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کے مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ راشن کارڈ پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرا کے بآسانی حکومت پنجاب سے راشن کارڈ حاصل کر سکتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مشن ہے کہ وہ راشن کارڈ کی بدولت صوبہ پنجاب میں موجود مستحق خاندانوں کو اشیائے خوردونوش پر تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے تاکہ عام آدمی کے گھر کا چولہا جل سکے۔ راشن کارڈ کے ذریعے کارڈ ہولڈرز ہر مہینے حکومت پنجاب کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی خریداری پر 20 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔\378