Live Updates

ضلع ژوب محلہ خروٹ آباد سڑکوں کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیا جائے، سمیع اللہ خان مندوخیل

پیر 14 جولائی 2025 22:47

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) اتحاد نوجوانان بلوچستان ضلع ژوب ضلعی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ژوب ڈویژن ضلع ژوب میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کی استعمال کا نوٹس لیا جائے لاکھوں کروڑوں روپے کی حکومتی فنڈز کی ضیاع کی تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع ژوب محلہ خروٹ آباد میں جاری گلیوں سٹرکوں کی پختگی کی غیر معیاری کام اور بارش کی نذر ھونے والی نیوتعمیر شدہ سڑک کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں محکمہ بی اینڈ آ ر ڈی سی ژ وب کمشنر ژوب ڈویژون و دیگر متعلقہ محکموں و اعلی حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ژ وب ڈویژن ضلع ژوب میں جاری ترقیاتی کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیا جائے عوام کے سامنے حقائق منظرعام پر لیا جائے ناقص غیر معیاری ترقیاتی کاموں میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

غفلت برتنے پر متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ کروڑوں روپے کی ضیاع روک سکیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :