شام، مسلح جھڑپوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک، 100 زخمی

جھڑپیں کئی افراد کے اغوا پر سویدا کے دروز اکثریتی علاقے میں بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان شروع ہوئیں،حکام

پیر 14 جولائی 2025 23:03

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)شام میں مسلح جھڑپوں کے دوران 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔جھڑپوں کا آغاز شام کے شہر سویدا میں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان تصادم سے ہوا جس میں اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ فرقہ ورانہ جھڑپیں یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر سویدا کے دروز اکثریتی علاقے میں بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان شروع ہوئیں۔ان جھڑپوں میں اب تک 30 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہوگئے ہیں۔شامی وزارتِ داخلہ نے مسئلے کے حل کے لیے سویدا شہر میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :