پشاورمیں یوٹیلٹی اسٹور زبندش کی حکومتی فیصلے کے خلاف ملازمین کا احتجاج

پیر 14 جولائی 2025 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) پشاورمیںیوٹیلٹی اسٹور زبندش کی حکومتی فیصلے کے خلاف ملازمین نے احتجاج کیا، مظاہرین کافیصلہ واپس لے کر ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچا نے کامطالبہ۔پشاورمیں یوٹیلٹی اسٹور زبندش کے خلاف ملازمین نے احتجاج کیا، حیات آباد زونل آفس کے سامنے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت منافع بخش ادارے کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے،عدالتوں میں حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کو نکالا جارہا ہے، اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہے تو اٴْس کے خلاف کاروائی کرکے سزا دی جائے ،فیصلہ واپس لے کر ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے ، حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پہلے کی طرح اسلام آباد مارچ کریں گے، مظاہرین کاکہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کی بندش سے 14 ہزار ملازمین بے روزگار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :