دریائے کنہار کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے،کمشنر ہزارہ

پیر 14 جولائی 2025 19:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نعمان خان،اے سی بالاکوٹ نادر خان اور محکمہ اریگیشن کے ایکسیئن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں دریائے کنہار کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

کمشنر ہزارہ نے سخت تاکید کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔کمشنر ہزارہ کے حکم پر بہت جلد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع ہو رہا ہے۔زمین مالکان سے گزارش ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات سے گریز کریں اور جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات کر رکھیں ہیں وہ بڑے نقصان سے بچنے کیلئے خود ہی اپنی غیر قانونی تعمیرات گرا دیں ۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر کمشنر ہزارہ کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی نگرانی میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔پہلے مرحلے میں دریائے کنہار کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ہو گا جبکہ دوسرے مرحلے میں وادی میں موجود کے ڈی اے سے غیر منظور شدہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :