ج*نیب نے اعظم سواتی کو کوہستان میگا اسیکنڈل میں 17 جولائی کو طلب کرلیا

۷نیب خیبرپختونخوا نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے‘خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن امجد علی کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا

پیر 14 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کوہستان میگا اسیکنڈل میں 17 جولائی کو طلب کرلیا، نیب خیبرپختونخوا نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو کوہستان میگا اسیکنڈل میں طلب کرلیا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن امجد علی کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختوا کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کو سرکاری فنڈز میں مبینہ 36 ارب روپے کی خرد برد کیس میں طلب کیا گیا، اعظم خان سواتی 17 جولائی کو نیب پشاورمیں پیش ہوں۔نیب نے اعظم سواتی کی گزشتہ پیشی پر فراہم کردہ ریکارڈ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے طلبی پر پیش نہ ہونے پر سخت کارروائی کی بھی تنبہہ کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر رکن خیبرپختونخوا اسمبلی امجد علی کو بھی طلبی نوٹس جاری کردیا، جس میں انہیں 17 جولائی تک اپنے تمام اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ اور سوال نامے کے تحریری جوابات، انکم ٹیکس ریٹزن سمیت ٹیکس تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں سے ان الزامات کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی اور ان کے فراہم کردہ ریکارڈ کی بنیاد پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔