لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ

جسٹس اسجد گورال زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، ہیڈ انجری کی تصدیق

پیر 14 جولائی 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گورال موٹروے پر گاڑی کے حادثے میں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک حادثہ سمندری موٹروے پر پیش آیا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گورال زخمی ہوگئے۔جسٹس اسجد جاوید گرال کو سمندری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے ہیڈ انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گورال کے بیٹے رحمان سعید نے بتایا ہے کہ والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔