-نوشکی میں ماں نے بیٹے کو بیٹیوں کے مدد سے قتل کرکے لاش حویلی میں دفنا کر فرار ہوگئیں

پیر 14 جولائی 2025 21:30

Uنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) نوشکی میں ماں نے بیٹے کو بیٹیوں کے مدد سے قتل کرکے لاش حویلی میں دفنا کر فرار ہوگئیں ۔ بھائی کو بو محسوس کرکے پولیس کو اطلاع دی کاروائی کرکے لاش کو برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق نوشکی کلی جمال آباد میں ایک کرائے کے مکان میں مقیم محمد یوسف کو مبینہ طور پر اس کی والدہ اور دو بہنوں نے گھریلو رنجش کے باعث قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بیٹیوں کی مدد سے مقتول کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر کے صحن میں دفنا دی اور خود فرار ہو گئیں۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مقتول کے بھائی نے بدبو محسوس ہونے پر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش برآمد کر کے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہی

متعلقہ عنوان :