g نوجوانوں کے لئے کھیل کے میدان آباد کئے جا رہے ہیں

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلع میں کھیل کے میدان آباد اور بحال کرنے کے لئے متحرک ہو گیا

پیر 14 جولائی 2025 21:30

ؤ لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق نوجوانوں کے لئے کھیل کے میدان آباد کئے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلع میں کھیل کے میدان آباد اور بحال کرنے کے لئے متحرک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس کی ہدایت پر چوک اعظم خورشید کرکٹ سٹیڈیم کی بحالی، گراس اور پودے لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی نے بتایا کہ خورشید سٹیڈیم کو پر فضائ مقام بنانے کے لئے پودے اور گراس لگائی جا رہی ہے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لیہ کے ورکرز گراؤنڈز کو لش گرین بنانے اور مون سون شجر کاری کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لیہ متحرک ہے ،جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں