پ*پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل

ٴگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 گینگز کے 15 کارندے گرفتار،اسلحہ و دیگر سامان برآمد ترجمان پنجاب پولیس

پیر 14 جولائی 2025 21:30

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 گینگز کے 15 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 78 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

10 موٹر سائیکلز، 10 موبائل فونز اور 20 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کاروائیوں کے دوران 118 اشتہاری مجرمان، 102عدالتی مفرور اور 62 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 04 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 06 زخمی اور 05 گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی