طفیل انجم کی زیر قیادت خیبر پختونخوا ٹیوٹا کے وفد کا لاہور پنجاب ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ

پیر 14 جولائی 2025 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کی زیر قیادت کے پی ٹیوٹا کے وفد نے پیر کے روز لاہور پنجاب ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا پنجاب، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھوکھر نے وفد کو پنجاب TEVTA کے آپریشنز بشمول اس کے انتظامی ڈھانچے، اداروں کا جائزہ، پیش کردہ کورسز، نگرانی اور تشخیص کے طریقہ کار، ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفننگ دی ۔

خیبرپختونخوا ٹیوٹا کے وفد نے پاکستان بھر میں سکل ڈویلپمنٹ سیکٹر میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس دوران ٹیوٹا کے سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ، ڈی جی آپریشنز II اور دیگر ڈائریکٹر جنرلز بھی موجود تھے۔