فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 3 رکنی ڈ کیت گینگ گرفتار

پیر 14 جولائی 2025 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈ کیت گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گینگ کے 3 ملزمان سرغنہ سجاد،ساتھی زبیر اور اللہ رکھا کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی غلام آباد عباس شاہ نے کارروائی کرکے تین رکنی ڈاکو گینگ گرفتار کیا۔ڈاکوگینگ کے قبضہ سے تین بائیکس،موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ سجاد گینگ فیصل آباد کے مخلتف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث پایا گیا۔ڈاکوؤں سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔