سرینگر،ممتاز شیعہ رہنمائوں کا امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے پر زور

پیر 14 جولائی 2025 22:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) مقبوضہ جموں و کشمیر میں معروف شیعہ مذہبی رہنمائوں نے مسلمانوں کی صفوںمیں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور فرقہ واریت کی روک تھام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معروف مذہبی شخصیات آغا سید حسن الموسوی الصفوی، آغا مسرور عباس انصاری اور آغا سید محمد ہادی نے بڈگام میں پریس کانفرنس کے دوران امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاداور بھائی چارے کوفروغ دیکر انتشار پھیلانے والے عناصر کاسدباب کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قرآن کریم کی آیت"اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو"کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکرچاہے وہ شیعہ ہوں یا سنی اسلام کے پرچم تلے متحد رہیں۔آغا سید حسن الموسوی ، آغا مسرور عباس انصاری اور آغا سید محمد ہادی نے اس موقع پر کہاکہ بین المسالک اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری علما ئے کرام بشمول آغا سید مہدی الموسوی الصفوی، آغا سید یوسف الموسوی الصفوی اور آغا سید مصطفی موسوی الصفوی نے اپنی زندگیاں بین المذاہب یکجہتی کیلئے وقف کر رکھی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امت مسلمہ کے درمیان نفاق پید اکرنے کی ہر کوشش کو ناکام بناناہوگا۔

متعلقہ عنوان :