ضلع مروت کے عوام نے اپنے علاقے میں میں امن وامان کیلئے ایک عرصے سے ریاستی دہشتگردی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے

پیر 14 جولائی 2025 23:00

F کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں ضلع مروت کے عوامی امن تحریک کے رہنما انعام خان پر دہشتگردانہ قاتلانہ حملوں اور بم دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو قاتلانہ حملوں اور امن تحریک کے رہنماں و کارکنوں کو شہید اور زخمی کرنے کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع مروت کے عوام نے اپنے علاقے میں میں امن وامان کیلئے ایک عرصے سے ریاستی دہشتگردی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور مروت کے بہادر نوجوان نے اپنے سروں کی قیمت پر ابتک اپنے علاقے کو دہشتگردوں سے محفوظ کیا ہے ضلع کے تمام عوام نے باہم متحد ہوکر امن کی تحریک کو جاری رکھا ہے لیکن مروت عوام پر دہشتگردانہ حملوں کو ریاستی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے کیونکہ اس عوامی امن تحریک نے اپنے بنجر علاقوں کو سیراب کرنے کیلئے سیلابی پانی کی کنٹرول اور علاقے کو گیس کی فراہمی اور قومی وسائل پر حق ملکیت کے برحق مطالبات پیش کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مروت کا تمام علاقہ دریا کرم اور دریا ٹوچی کے پانی سے یکسر محروم رکھا گیا ہے اور سیلابی پانی کی استعمال کی اجازت بھی نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈس واٹر ایکارڈ 1991 کے تحت ہر صوبے کیلئے دریائے اباسین سے ایک نہر تعمیر کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی تھی دیگر تین صوبوں کیلئے نہروں کی تعمیر چند سالوں میں مکمل ہوئی تھی لیکن صوبہ پشتونخوا کیلئے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال کی تعمیر 35سالوں میں آغازبھی نہیں ہوسکا اس نہر سے علاقہ مروت کے تین لاکھ ایکڑ اراضی اباسین کی پانی سے سیراب کرنا تھا یہ کہ کرک کے گیس کے ذخائر پر پہلا حق کرک اور مروت کے عوام کو حاصل ہے لیکن اس گیس سے دادخیل میں کھاد کے عسکری اداروں کے کارخانے چلتے ہیں لیکن اصل مالکان محروم ہیں۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مروت امن تحریک کے برحق مطالبات تسلیم کئے جائیں اور علاقے میں ریاستی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے۔ بیان میں تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں سے مروت کے عوام کے حق میں مثر آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی ہی

متعلقہ عنوان :