صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے ارکان قومی اسمبلی سردار فتح اللّٰہ خان اور نصیر محمد خان مدد خیل کی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے ارکان قومی اسمبلی سردار فتح اللّٰہ خان اور نصیر محمد خان مدد خیل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں مختلف سیاسی، سماجی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ کیاگیا۔ اس موقع پر میر محمد صادق عمرانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں، ممبر قومی اسمبلی سردار فتح اللّٰہ خان نے میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان جلد ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے ایک مثالی صوبہ بنے گا۔

دریں اثنا میر محمد صادق عمرانی نے پیر کے روز سیکرٹری آبپاشی کے دفتر میں تعارفی اجلاس کی صدارت کی، تعارفی اجلاس میں حال ہی میں تعینات سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر سے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئرز ناصر مجید، بشیر ترین، برکت علی اور محمد اکرم کے علاوہ پروانشل کوآرڈینیٹر ایریگیشن سمیع بلوچ و ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل نے ملاقات کی ، انہوں نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری آبپاشی کو اپنے اپنے علاقوں میں محکمانہ امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی صالح محمد ناصر نے کہا کہ وہ ایک ٹیم ورک کے تحت محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔