صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس( منگل )کو طلب کر لیا

پیر 14 جولائی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس( کل ) منگل کی سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل( 54) کی شق( 1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ایوان بالا کا اجلاس طلب کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اجلاس کی صدارت کریں گے ،ایوان بالا کے اجلاس سے پہلے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا جس میں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔