ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری کا سلسلہ جاری

منگل 15 جولائی 2025 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا روزانہ کی بنیادپر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔امروز بھی کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ فیصل کامران نے شہریوں کی بروقت دادرسی کیلئے موقع پر افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک احکامات جاری کئے۔ انہوں نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو دھمکیوں ملنے کی درخواست پر اے ایس پی ماڈل ٹائون کو شادی شدہ جوڑے کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔

اسی طرح 408کنال اراضی پر تنازعہ کی انکوائری ایس پی ماڈل ٹائون کو مارک کرتے ہوئے کاغذات کی جانچ کے بعد فائنل رپورٹ 3دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سابقہ شوہرکی جانب سے خاتون کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی شکایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ کو واقعہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے حقائق پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کاتحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صرف شکایات سنتا نہیں بروقت ازالہ کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مقدمات میں تاخیر یا غلط اندراج کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :