پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان جماعت ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

منگل 15 جولائی 2025 11:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پیپلزپارٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر سردارعمرگورگیج اور ربانی خان کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کومضبوط کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کوبیان میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان جماعت ہے،آئین پاکستان،ایٹمی قوت،مزدوروں کے حقوق پیپلزپارٹی کےتحائف ہیں۔نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا ہےجلدبلوچستان پاکستان پیپلزپارٹی کامضبوط قلعہ بنائیں گے۔