ملتان، وومن یونیورسٹی اورزکریا یونیورسٹی کے طلبا کاسوشل ویلفیئر کے اداروں کادورہ

منگل 15 جولائی 2025 12:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول ملتان ڈویژن محمد رفیق نے ڈسٹرکٹ پیرول آفیسر شاہین اشفاق، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر مہوش امتیاز، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر محمد اقبال اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی اور وومن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سو شیالوجی کے انٹرنی طلبہ و طالبات کے ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروہ ہمدانی نے محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن کے اداروں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور انٹرنیز کے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں سے متعلق مختلف سوالات پر جوابات اور تفصیلی معلوماتی لیکچر دیا۔ بعد ازاں ڈویژنل ڈائریکٹر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، ڈاکٹر محمد سجاد اور پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان محمد نبیل خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار ملتان اور ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کا دورہ کروایا۔

(جاری ہے)

دوران وزٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا ستار سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی نے ادارہ میں مقیم کلائنٹس سے ملاقات کروائی اور ادارہ سے متعلقہ تفصیلی بریفنگ دی۔شیلٹر ہوم دارالامان کے وزٹ کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کومل اعجاز نے ادارے کا تفصیلی وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔ ودورہ کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول ملتان ڈویژن، محمد رفیق نے محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے اداروں کے بہترین معلوماتی وزٹ کے انتظامات پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروا ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے وزٹ کیے گئے ادارے اور افسران کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :