اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر پٹن کی جیجال میں پولیو مہم کے دوسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

منگل 15 جولائی 2025 13:35

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر پٹن سعد منیر نے یونین کونسل جیجال میںپولیو مہم کے دوسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت کی، اور پولیو ٹیموں کو گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر پٹن سعد منیر نے پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارج کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ روزانہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے، اس بابت کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ہمارا مقصد پانچ سال تک کے ہر بچہ کو ان کے گھر جا کر ویکسینیشن کروانی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر نے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کےلئے درکار تمام سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا۔ بعد ازاں پولیو ٹیموں کو ان کے متعلقہ علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا تاکہ مہم کو موثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو جیسے اہم قومی مشن کو کامیاب بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :