لاہور‘ اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، مزدور باپ بیٹا جاں بحق

مسلم ٹاؤن جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے الٹ گئی

منگل 15 جولائی 2025 16:00

لاہور‘ اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، مزدور باپ بیٹا جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار پر 4 مزدور اینٹوں کے نیچے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا تھے۔ ریسکیو ٹیم نے اینٹیں ہٹائیں تو مزدور احمد اور ریاض دم توڑ چکے تھے جب کہ ڈرائیور اسامہ اور مزدور ریحان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال اور لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔