عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا رجحان

منگل 15 جولائی 2025 16:06

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) لندن میٹل ایکسچینج اور شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں منگل کو تانبے کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

لندن میٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران تین ماہ کے تانبے کے سودے 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 9,644.5 ڈالر فی میٹرک ٹن میں طے پائے جبکہ شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں تانبے کی قیمت 0.33 فیصد کمی کے ساتھ 78,030 یوآن (10,883.30 ڈالر) فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔

چین کے نیشنل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق اپریل تا جون سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا، جو پہلی سہ ماہی کے 5.4 فیصد سے قدرے کم ہے جبکہ رواں سال 2025 کی پہلی ششماہی میں مجموعی شرح نمو 5.3 فیصد رہی، اس دوران فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ میں سالانہ بنیاد پر 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :