سابق صدرعارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت، این سی سی آئی اے کو انکوائری کا حکم

منگل 15 جولائی 2025 16:09

سابق صدرعارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت، این سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر متعلقہ حکام کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروا نے کا حکم دی، اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ تمام ثبوت اور ویڈیوز تفتیشی افسر کے سامنے پیش کرے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج شہری شہزادہ عدنان نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عارف علوی نے ایک غیر ملکی دورے کے دوران مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ، جس کی وڈیو دیکھ کر سخت رنج ہوا۔ درخواست گزار نے این سی سی آئی اے سے رجوع کیا مگر مقدمہ درج نہ کیا گیا۔عدالت نے مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔