یونین کونسل پنجگراں لنک روڈ چلہیان کا کام تسلی بخش قرار،بازل علی نقوی نے وعدہ وفا کر دیا

منگل 15 جولائی 2025 16:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)یونین کونسل پنجگراں لنک روڈ چلہیان کا کام تسلی بخش قرار، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر سید با زل علی نقوی ،سیکرٹری تعمیرات عا مہ، چیف انجینئر ناظم تعمیرات عا مہ سر کل مظفرآباد، مہتمم تعمیرات عا مہ ، ایس ڈی او ، سب انجینئر کا عوام علا قہ تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار علاقہ چلہیان کے معززین میر فیاض وقار، میر شکیل و دیگر نے ایک اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سید باز ل علی نقوی کا تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے الیکشن کے دوران کیا گیا وعدہ وفا کر دیا۔ ٹھیکیدار اور تعمیراتی کمپنی نے مند رجہ با لا لنک روڈ کا اچھام کام موقع پر کیا ہے اور بقیہ کام جوابھی باقی ہے اُمید کرتے ہیں کچھ عرصہ تک کام پا یہ تکمیل تک پہنچ جائے گا یہ عوام علا قہ کا درینہ مطا لبہ تھا جو کہ وزیر حکومت سید باز ل علی نقوی اور محکمہ تعمیرات عا مہ ، تعمیراتی کمپنی نے درست اور پائیدار کام کیا۔موقع پر80 فیصد کام مکمل کرنے پر عوام علا قہ شکریہ ادا رکرتے ہیں اس امید کے ساتھ تعمیراتی کمپنی بقیہ روڈ کا کام بھی بہتر اور اچھا کرئے گی۔