ڈپٹی کمشنرکوہستان اپر کا پولیو ویکسینیشن پوائنٹس کا دورہ،ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

منگل 15 جولائی 2025 16:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے پولیو ویکسینیشن پوائنٹس کا دورہ کر کے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے قومی انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن مختلف ویکسینیشن پوائنٹس اور صدام چوک پر قائم ٹرانزٹ ٹیم اور بی ایچ یو جالکوٹ کے فکسڈ سنٹر کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی انگلیوں پر نشان چیک کیے تاکہ ویکسینیشن کے عمل کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیلڈ ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر بچے و بالخصوص دور دراز اور نقل مکانی کرنے والی آبادیوں تک رسائی پولیو کے خاتمے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں،درست ڈیٹا مرتب کریں اور پہلی دن کی کمی کو دور کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،تمام محکمے باہمی رابطے اور تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :