Live Updates

فیصل آباد،بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ، 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

منگل 15 جولائی 2025 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک نمبر 375 گ ب جنڈ والی میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیملی کے مختلف افراد کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک اس کی چھت گر گئی جس سے ایک عورت شمیم اختر زوجہ شاہد اقبال جاں بحق ہوگئی،واقعے میں دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 40 سالہ ابرار، 10 سالہ علی، 4 سالہ لاڈی، 25 سالہ بشریٰ ، 25 سالہ جاوید اقبال اور 50 سالہ خدیجہ بی بی شامل ہیں۔

ریسکیو جڑانوالہ کی ٹیم نے بروقت پہنچ کو زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق عورت کی لاش لواحقین کے سپرد کر دی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات