ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا مریم نواز سکول فارسپیشل چلڈرن سینٹر اف ایکسیلنسی کا دورہ ، تزین و آرائش کا جائزہ

منگل 15 جولائی 2025 17:15

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کا مریم نواز سکول فار سپشل چلڈرن سنٹر آف ایکسلینس ننکانہ صاحب کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے کلاس رومز کا معائنہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل سمیت فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ انھوں نے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انھیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے ترقیاتی کاموں کو چھٹیوں سے پہلے مکمل کر لیا جائے ، کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے۔ \378