ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں

منگل 15 جولائی 2025 18:03

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں لگا کر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ یہ کھلی کچہریاں عوامی ریلیف اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

پہلی کھلی کچہری گورنمنٹ بوائز سکول چک نمبر 712 گ ب علاقہ تھانہ صدر کمالیہ، دوسری گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نزد تھانہ موڑ، علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ اور تیسری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739 گ ب علاقہ تھانہ بھسی میں لگائی گئی۔

ڈی پی او عبادت نثار نے اس موقع پر کہاپولیس عوام کی خادم اور محافظ ہے ۔ ہمارا مقصد عوامی مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل ہے تاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔کھلی کچہریوں میں بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او نے تمام مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :