اوکاڑہ شدید بارش،بانسوں کے چھپڑے،مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی

منگل 15 جولائی 2025 19:49

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) گردونواح میں دوسرے روز بھی شدید بارش. بانسوں کے چھپڑے،مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ، جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق چک نمبر 6 فورایل اوکاڑہ میں ایک بانسوں سے بنا رہائشی چھپڑ تیز بارش میں گر جانے سے 3 بچے 9 سالہ حسن .10 سالہ عدنان. 10 سالہ فیضان. 11 سالہ شازیہ اور 35 سالہ شاہد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرےواقعہ میں چک نمبر 47 تھری آر اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک 40 سالہ خاتون ذکیہ اور 45 سالہ یاسین شدید زخمی ہوگئے، تیسرے واقعہ میں چورستہ میاں خان کی آبادی نورے کی میں بانسوں سے بنے چھپٹرکی چھت گرنے سے 35 سالہ غلام مصطفی شدید ز خمی ہو گیا۔ چوتھا واقعہ بنگلہ گوگیرہ کی آبادی اراضی ودھاوا میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 35 سالہ آصف شدید زخمی ہوگیا۔ حادثات کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :