ٴوزیر حکومت آزاد کشمیر عامر الطاف کی کارکن دوستی پیشہ ور پولیس آفیسر کو معطل کروا دیا

منگل 15 جولائی 2025 22:34

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) وزیر حکومت آزاد کشمیر عامر الطاف کی کارکن دوستی پیشہ ور پولیس آفیسر کو معطل کروا دیا ،تھانہ ہجیرہ میں تعینات ایس ایچ او بابر رفیق نے ن لیگ کے ایک کارکن لوکل کونسلر جمیل کیانی کا سفارش پر کام نہیں کیا اور اس سفارش کو خلاف قانون قرار دے کر ٹھکرا دیا جس پر لیگی کارکن نے اس حلقے سے کامیاب ممبر اسمبلی اور وزیر حکومت عامر الطاف حسین شکائیت کی جہنوں نے کارکن کا کام نہ کرنے فوری انتقامی کارروائی کر کے بابر رفیق کو معطل کر دیا بابر رفیق کا شمار ان چند گنتی کے آفیسرز میں ہوتا ہے جو سفارش اور رشوت خوری سے مبرا ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور مافیا کے سامنے بھاری قیمت بھی دیتے ہیں