Live Updates

محمد فرید خان مسلم لیگ حلقہ سات کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں بڑا شو آف پاور کرنے میں کامیاب

منگل 15 جولائی 2025 22:53

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)پہیہ جام ہڑتال،بارش کے باوجود مسلم لیگ ن جہلم ویلی کے سابق صدر،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی محمد فرید خان مسلم لیگ حلقہ سات کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں بڑا شو آف پاور کرنے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کے سابق صدر محمد فرید خان کی جانب سے بلائے جانے والے کارکنان کے مشاورتی اجلاس میں کارکنان مسلم لیگ ن حلقہ سات کا مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار،لیپہ ویلی سے لیکر نڑدجیاں، چکہامہ،پاہل،گوجربانڈی،لمنیاں،یونین کونسل گوہر آباد سمیت دیگر درجنوں علاقوں کے کارکناں نے اجلاس میں بھر پور شرکت کی،تمام کارکنان نے یک زبان ہو مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی کے ہر اصولی فیصلہ کو سر تسلیم خم کرتے ہیں،حلقہ سات سے اگر قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان الیکشن لڑتے ہیں تو سب ان کے ساتھ ہوں گے،اگر راجہ فاروق حیدر خان اس حلقہ سے الیکشن نہیں لڑتے تو پھر قیادت سابق صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان سمیت حلقہ میں موجود کسی بھی بنیادی اور سینئر کارکن کو ٹکٹ دے مگر کسی بھی ایسے شخص کو ٹکٹ کی حمایت نہیں کریں گے جو گھس بیٹھیا ہو،اجلاس میں کارکنان نے مطالبہ کیا کہ حلقہ کے ٹکٹ کا فیصلہ حلقہ کے کارکنان کی مشاورت سے فوری کیا جائے،شرکائے اجلاس نے کہا کہ اگر راجہ فاروق حیدر خان حلقہ 7 سے خود الیکشن نہیں لڑتے تو 40 سال سے مشکل ترین حالات میں راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ چلنے والے محمد فرید خان کو ٹکٹ دیا جائے ہم سب یک زبان ہو کر فرید خان کو جماعتی ٹکٹ پر کامیاب کروائیں گے،بصورت دیگر ہم کسی بھی ایسے شخص کو تسلیم نہیں کریں گے جو ٹکٹ کے لیے مسلم لیگ ن میں شامل ہو،ایسی صورت میں ہم ڈٹ کر اس ٹکٹ کی مخالفت کریں گے مسلم لیگ ن کے حلقہ سات کے اس مشاورتی اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال اور بارش کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس کے آخر میں سابق صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان نے خطاب کرتے ہوئے جماعتی قیادت خصوصا راجہ محمد فاروق حیدر خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نظریاتی کارکن ہیں ،ہم جماعت کے ہر فیصلہ کو تسلیم کریں گئے اگر راجہ فاروق حیدر خان الیکشن لڑتے ہیںتو بھی ہم ان کے ساتھ ہیں، ماضی کی طرح ہم ان کا الیکشن لڑیں گئے مگر جماعت ٹکٹ لینے کی خواہش سے پارٹی میں شامل ہونے والے کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں لینے دیں گے، راجہ فاروق حیدر خان اگر الیکشن نہیں لڑتے تو پھر مجھ سمیت جماعت کے اندر موجود کارکنوں سے کسی ایک ٹکٹ دیں ہم سب ملکر الیکشن لڑیں گے یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ پانچ سال تک کوئی شخص ہمارے کارکنوں کا استحصال کرتا رہے، اور پانچ سال بعد وہ ہماری صف میں آکر پھر سے اقتدار کے مزے لے اس لیے قیادت فیصلہ سوچ سمجھ کر کرے ،تانکہ مسلم لیگی کارکنان کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات