چرس برآمدگی کیس، خاتون کو 9 سال قید اور جرمانہ

منگل 15 جولائی 2025 23:06

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)ایڈیشنل سیشن جج خالد رحمن کی عدالت نے چرس برآمدگی کیس میں مجرمہ عذرا بی بی کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مجرمہ کو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

مقدمے کے مطابق عزرا بی بی کو سال 2024 میں تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے دو پیکٹ چرس برآمد کیے گئے تھے۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو سزا سنائی گئی۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے مقدمے کی پیروی کرنے والی لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔