حکومت پنجاب عوامی تحفظ کی ضامن،چنیوٹ میں خطرناک وبوسیدہ عمارات کے خلاف میونسپل کمیٹی کی مؤثر کارروائی

منگل 15 جولائی 2025 23:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)حکومت پنجاب عوامی تحفظ کی ضامن،چنیوٹ میں خطرناک وبوسیدہ عمارات کے خلاف میونسپل کمیٹی کی مؤثر کارروائی۔متعدد عمارات سیل کر دی گئیں تین انتہائی خطرناک عمارات کو فوری طور پر منہدم کر دیا گیا۔مون سون سیزن کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات ناگزیرہیں۔

(جاری ہے)

خستہ حال عمارات کے مالکان کو نوٹسز جاری،مرمت اور انہدام کے احکامات۔

شہریوں سے اپیل ہے اگر عمارت بوسیدہ ہے تو بروقت مرمت کرائیں،خطرناک ہو تو ازخود گرا دیں۔مون سون کے دوران عمارات گرنے سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔عدم تعمیل کی صورت میں میونسپل کمیٹی قانون کے مطابق جرمانے، سیلنگ اور انہدام کی کارروائی کرے گی۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :