فیصد کمپنیاں2027 تک اے آئی استعمال کرنے لگیں گی، روسی وزیر

ایندھن و توانائی کی کمپنیاں مقامی طور پر تیار کردہ سافٹ ویئر کی بڑی صارف بن چکی ہیں،دیمتری اسلاموف

منگل 15 جولائی 2025 23:33

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)روس کے نائب وزیر توانائی دیمتری اسلاموف نے کہا ہے کہ 2027 تک ایندھن اور توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی تقریبا 70 فیصد کمپنیاں مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے لگیں گی۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیڈریشن کونسل کی اقتصادی پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیمتری اسلاموف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے نفاذ کے منصوبے کے تحت 2024 کے اختتام تک ایندھن اور توانائی کے شعبے سے وابستہ تقریبا 60 فیصد کمپنیاں آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال کر رہی ہیں جو کہ 2021 کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہے اور 2027 تک مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی شرح 70 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

دیمتری اسلاموف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایندھن و توانائی کی کمپنیاں مقامی طور پر تیار کردہ سافٹ ویئر کی بڑی صارف بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایندھن اور توانائی کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں سافٹ ویئر اور ریڈیو الیکٹرانک مصنوعات کے سب سے بڑے خریداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :