چین، تھیان ژو 9کارگو خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کمپلیکس کی ڈاکنگ مکمل

کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی ترتیب مکمل کر لی ،چینی میڈیا

منگل 15 جولائی 2025 23:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے بتا یا ہے کہ بیجنگ کے وقت کیمطا بقمنگل کی صبح 5 بج کر 34 منٹ پر، تھیان ژو9کارگو جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ7 یاو 10 راکٹ، چین کے وین چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی سے لانچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تھیام ژو 9کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی ترتیب مکمل کر لی اور بیجنگ وقت کے مطابق منگل کے روز 8 بج کر 52 منٹ پر اسپیس اسٹیشن کے تھیان حہ مرکز ماڈیول کے پچھلے پورٹ سے کامیابی کے ساتھ ڈاکنگ مکمل کی ۔

ملاقات اور ڈاکنگ کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد، تھیان ژو -9 مشترکہ پرواز کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔بعد میں، شین ژو -20 خلائی عملے کے ارکان تھیان ژو-9 کارگو جہاز میں داخل ہوں گے اور منصوبے کے مطابق سامان کی منتقلی اور دیگر متعلقہ امور انجام دیں گے۔ تھیان ژو-9کارگو جہاز میں خلابازوں کے مدار میں قیام کے لیے ضروری سامان، پروپیلنٹ، اور مختلف تجرباتی آلات سمیت دیگر اشیا بھیجی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :